بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر فل ممبر بیٹر کی جانب سے تیز ترین ٹی20 انٹرنیشنل سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
دہلی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما نے افغانستان کے بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
اس سنچری کے ساتھ ہی ابھیشیک شرما نے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ٹی20 میچ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سکندر رضا نے 2024 میں گیمبیا کے خلاف 33 گیندوں پر ٹی20 انٹرنیشنل سنچری بنائی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔
ابھیشیک شرما نے دونوں بیٹرز کے ریکارڈ کو 3 گیندوں کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔
