Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت ، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کا خراج عقیدت

جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 61 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی مسلح افواج نے میجر راجہ عزیز بھٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرمملکت آصف زرداری نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی وطن کی مٹی کے تقدس اور عزم کی روشن مثال ہے، میجر عزیز بھٹی کی شجاعت قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، شہداء ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں، قوم اپنے بہادر شہداء کے جذبۂ حب الوطنی کو ہمیشہ سلام پیش کرتی رہے گی۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر اور نیول چیف اور پاک فوج نے میجر عزیز بھٹی شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں برکی سیکٹر لاہور کا بہادری سے دفاع کیا۔ انہوں نے 5 دن اور 5 راتیں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

Mobeera Fatima

ایران کا آتش فشاں سات لاکھ سال بعد دوبارہ جاگ اٹھا، زمین میں حرکت ریکارڈ

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ،وفاقی وزیرخزانہ

admin

Leave a Comment