Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چوری یا خیانت کا ڈر؟ نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے 86 ٹن سونا کیوں منتقل کیا؟

نیدرلینڈز نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی بے چینی کے باعث اپنے سونے کے ذخائر میں سے 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل کردیا۔

نیدرلینڈز کے مرکزی بینک (DNB) کے مطابق سونے کے ذخائر کو لندن منتقل کرنے کا مقصد خطرات کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنا اور کسی بھی بحرانی صورتحال میں سونے کی فروخت کے لیے تیز ترین مواقع کو یقینی بنانا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود سونے کے ذخائر نیویارک اور اوٹاوا میں رکھے گئے سونے کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے تجارت کیے جاسکتے ہیں۔ اس منتقلی سے نیدرلینڈز کے سونے کے ذخائر کی جغرافیائی تقسیم بھی زیادہ متوازن ہوگئی ہے، جس سے بینک کی بحران سے نمٹنے کی تیاری مزید مضبوط ہوگی۔

DNB کے صدر اولاف سلیپن نے کہا کہ بینک کو توقع ہے کہ اسے کبھی اپنے سونے کے ذخائر کو بحران کے دوران استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم اس کے باوجود پیشگی تیاری کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سونے کے ذخائر کی مختلف مقامات پر موجودگی نیدرلینڈز کے مرکزی بینک کی مجموعی تیاری اور بحران سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔

Related posts

امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کا حصول ضروری قرار دیدیا

Mobeera Fatima

امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں ہلچل ، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

یوکرین کا تین ہزار کلومیٹر کی رینج والے ڈرون کا تجربہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment