Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے شفاف ریگولیٹری نظام متعارف

پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے شفاف ریگولیٹری نظام متعارف کرا دیا۔

وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لائسنسنگ نظام کی تشکیل مکمل کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی نے لائسنسنگ ریگولیشنزجاری کرکے پورٹل بھی فعال کر دیا ، پاکستان میں موجودہ ورچوئل اثاثہ جات آپریٹرز لائسنس کیلئے 5 ستمبر تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 کے تحت جاری ضوابط میں لائسنس کی10 مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں ، کیٹیگریز میں ایکسچینج، بروکر ڈیلر،ایڈوائزری، قرض دینے اور لینے کی خدمات، مائننگ اور دیگر خدمات شامل ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کے اثاثوں کومحفوظ بنانے کیلئے پلیٹ فارم بنایا گیا ہے جس کی قانونی ذمہ داریاں بھی ہوں گی ، سروس فراہم کرنے والوں کیلئے دعوت ہے کہ وہ لائسنس حاصل کرکے بینکاری نظام سے منسلک ہوں۔

Related posts

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کا ذمہ دار قرار دے دیا

Mobeera Fatima

ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو ہٹا دیا گیا

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment