Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کی منظوری “راولپنڈی میں حساس سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی اور ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے” دی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کی مدت 6 ماہ ہوگی۔

 

Related posts

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

admin

سپریم کورٹ ، 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

سندھ کا اعلیٰ تعلیم بجٹ وفاق سے بھی زیادہ رکھنے کی تجویز

admin

Leave a Comment