Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

‘ایسا دوبارہ نہ ہو’، بگھی کی سواری کرنے پر آئی جی اور چیف کمشنر کی سرزنش

وزیراعظم شہباز شریف نے  نے یوم آزادی پر ڈی چوک میں ہونے والی پریڈ میں بگھی پر پروٹوکول انجوائے کرنے والے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو تحریری طور پر خبردار کیا ہے کہ “ایسا دوبارہ ہو”۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر سہیل اشرف کو الگ الگ باضابطہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری افسران کی جانب سے ’’ نمود و نمائش‘‘ اور ’’ذاتی تشہیر’ کے مظاہرے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایسا طرز عمل نہیں ہونا چاہیے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران دونوں سینئر افسران کی بگھی میں آمد پر وزیراعظم نے ’’نہایت سنجیدہ نوٹس‘‘ لیا۔

وزیراعظم نے اس واقعے پر ’’گہری مایوسی اور ناراضی‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل سے سرکاری عہدے داروں کی جانب سے مراعات، نمود و نمائش اور ذاتی تشہیر کا تاثر پیدا ہوا، جو عوامی خدمت کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

Related posts

قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید فی لٹر 9 روپے کی کمی کا امکان

admin

پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب

Mobeera Fatima

Leave a Comment