Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران میں کوئی صدر نہیں بننا چاہتا ، میرے لئے بڑا مسئلہ ہے وہاں کس سے بات کی جائے ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کوئی بھی صدر نہیں بننا چاہتا جو میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔

جنوبی کیرولائنا میں سینیٹر ڈارلین گراہم کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جہاں جب پوچھا جاتا ہے کہ صدر کون بنے گا تو جواب ملتا ہے کہ نہیں ، میں صدر نہیں بننا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ ایران میں کس سے بات کی جائے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ اور دوسری سطح کی قیادت بھی ختم ہو چکی ہے، تیسری سطح کی قیادت کے بھی کچھ ارکان مارے جا چکے ہیں ، ایران کے پاس اب بحریہ، فضائیہ، ریڈار، فنی آلات اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری کی صلاحیت نہیں رہی۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس فوجیوں اور پولیس کو تنخواہ دینے کے لیے رقم نہیں۔ ایران میں افراط زر ساڑھے تین سو فیصد ہے، ایرانی حکومت کے پاس رقم نہیں۔

Related posts

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ ، یمن ، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوب گئی، 43 افراد لاپتہ

Mobeera Fatima

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment