Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 337 روپے 78 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64  پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 364 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن 21 اگست کے لیے ہے۔

petrol

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہو گئی۔ جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہو گئی تھی۔

Related posts

کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈجنرل سیدعامر رضاکونشان امتیاز(ملٹری) عطاکرنےکی منظوری

Mobeera Fatima

سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

Mobeera Fatima

نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment