Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے ڈیجیٹل پاسبان متعارف کروادیا

گوگل نے پاکستانی خاندانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے میں مدد دینے کے لیے ڈیجیٹل پاسبان متعارف کروادیا۔

واضح رہے کہ یہ ایک قومی پروگرام ہے جو عملی آن لائن سیفٹی ٹولز کو ملک بھر کے گھرانوں تک پہنچائے گا۔

سیف رہو ود گوگل کے پروگرام میں اعلان کیا گیا کہ ڈیجیٹل پاسبان کا مقصد والدین اور بچوں کو بااختیار بنانا ہے، کیونکہ متعدد گھرانے تعلیم، تفریح اور روزمرہ کاموں کے لیے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔اس پروگرام کا مقصد 200,000 گھرانوں تک اردو زبان میں ٹول کٹس، تربیتی ویڈیوز اور عملی تربیت پہنچانا ہے۔

اس قومی کوشش میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، ٹیک ویلی، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم، جاز ورلڈ اور ہم نیٹ ورک شامل ہیں۔ اس کوشش کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ڈیجیٹل پاسبان آن لائن سیفٹی ٹولز کو ڈیجیٹل خواندگی کے ساتھ جوڑتا ہے اور اس کی بنیاد چار اہم ستونوں پر رکھی گئی ہے،یہ ایک مفت پیرنٹل کنٹرول ایپ ہے جو والدین کو اسکرین ٹائم، ایپس کی منظوری، مواد کی فلٹرنگ اور ڈیوائس لوکیشن جیسے بنیادی امور پر کنٹرول دیتی ہے۔ یوٹیوب: عمر کے مطابق مواد کی سیٹنگز اور وقت کے انتظام کے فیچرز جیسے ٹیک اے بریک اور بیڈ ٹائم ریمائنڈرز فراہم کرتا ہے۔

Related posts

آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

مردوں کا دماغ خواتین سے زیادہ تیزی سے کمزور ہوتا ہے، نئی تحقیق

Mobeera Fatima

40 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسا سیارہ دریافت

admin

Leave a Comment