Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

یمن کے قریب جہاز حملے میں شہید ہونے والے 2 پاکستانیوں کی میتیں کراچی پہنچ گئیں

یمن کے قریب جہاز پر حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں کراچی پہنچ گئیں۔ جس کے بعد ان کی میتیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دی گئیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حوثی حملے میں جاں بحق 2 پاکستانی ملاحوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئی ہیں جبکہ تنزانیہ کے پرچم بردار بحری جہاز پرحوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ میتوں کی واپسی کیلئے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصل جنرل کی کوششیں قابل تعریف ہیں، ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔ تمام اداروں نے ملاحوں کی واپسی کے لیے انتظامات مؤثر بنانے میں تعاون کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے، سمندری کارکنوں کی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں کیپٹن علی اضغرخان نے بتایا کہ جہاز حملے میں شہید ہونے والوں میں عمیر افضل جہاز کے کپتان اور عملے کے محمد اکرم شامل تھے۔ جہاز کا عملہ یمن میں جہاز تہامہ میں فرائض انجام دے رہا تھا۔ حملے میں جہاز پر لوڈ سامان جل گیا تھا۔ شہید دونوں افراد لانڈھی کے رہائشی تھے۔

Related posts

ٹرمپ خارگ جزیرےکی دھمکی دیکر ایران سے کیا حاصل کر سکتے ہیں؟

Mobeera Fatima

سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

جنوبی ایشیا کوشدید موسمی حالات کا سامنا، بھارت میں ہیٹ ویو سے 9 افراد ہلاک

admin

Leave a Comment