Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں محمود خان اچکزئی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے کامران مرتضیٰ اور مولانا واسع جبکہ محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اخونزادہ حسین یوسفزئی اور اسد قیصر موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سے مشاورت ہوئی ہے اور اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید مشاورت اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ امید ہے کہ یہ ایک اچھا آغاز ثابت ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے لیے بھی ماحول بننا چاہیے تاکہ تمام معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔

پیپلزپارٹی کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت میں ہے۔

ملاقات سے قبل بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر یہ معاملہ ان کے اختیار میں ہوتا تو اب تک بانی پی ٹی آئی کا علاج بھی ہوچکا ہوتا۔

Related posts

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی

Mobeera Fatima

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

Mobeera Fatima

جامعہ اشرفیہ کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

Leave a Comment