Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کابینہ ؛ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت،ڈیفنس فورسز ایکٹ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھراپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین سے مذاکرات کے لیے تیارہیں،جوبھی مسائل ہیں ،مذاکرات سے حل کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوکابینہ فورم سے بات چیت کی دعوت دیتاہوں،اپوزیشن سے بامقصد بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت کم ہونے پروزارت پیٹرولیم کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32روپے کی کمی خوش آئندہے،پوری ٹیم کی کاوشوں سے ڈیزل کی قیمت کم ہوئی،معاشی استحکام کےلیےاقدامات کیےہیں۔

عوام کو ریلیف دینے کےلیے کوشش کررہے ہیں،خطےکے کئی ممالک میں ریفائنریزاورگیس پلانٹس بند ہیں،پاکستان توانائی درآمدکرنے والاپہلا ملک ہے ،آئندہ دنوں تک صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں عوامی ریلیف کےلیے 128ارب روپےمختص کیے،صوبوں نے عوامی ریلیف کے لیے بہت ساتھ دیا،عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پربھی مرتب ہوتے ہیں۔

Related posts

قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا ، خبریں غلط ہیں ، ترجمان

Mobeera Fatima

عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment