Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

یوٹیوب پر ویوز گننے کا طریقہ تبدیل، 24 اگست سے نیا نظام نافذ ہوگا

یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز گننے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 24 اگست 2026 سے ویڈیو چلنا شروع ہوتے ہی پہلے فریم سے ویو شمار کیا جائے گا۔

واضح رہے اس وقت یوٹیوب پر مختلف ویڈیو فارمیٹس میں ویوز گننے کے الگ الگ طریقہ کار ہیں۔

تبدیلی کا مقصد مختلف ویڈیو فارمیٹس میں ویوز گننے کے الگ الگ طریقہ کار کو ختم کرکے پورے پلیٹ فارم پر ایک ہی معیار نافذ کرنا ہے۔ نیا طریقہ کار 24 اگست 2026 سے دنیا بھر میں تمام ویڈیو فارمیٹس پر لاگو ہوگا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال شارٹس کے لیے عوامی ویوز گننے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی تاکہ یہ بہتر انداز میں ظاہر کیا جاسکے کہ صارفین مختصر ویڈیوز کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ اب اسی معیار کو یوٹیوب کے دیگر تمام ویڈیو فارمیٹس تک توسیع دی جارہی ہے۔

کمپنی کے مطابق کریئیٹرز کی جانب سے مسلسل یہ خواہش ظاہر کی جارہی تھی کہ ویوز کے مختلف پیمانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن ختم کی جائے اور انہیں اپنی ویڈیوز کی حقیقی رسائی اور نمائش کا زیادہ واضح اندازہ مل سکے۔

نئے نظام کے نتیجے میں ویڈیوز پر ویوز پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ظاہر ہونے کا امکان ہے، کیونکہ ویڈیو شروع ہوتے ہی ویو شمار ہوجائے گا۔

 

Related posts

پاکستان بھر کے طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای اوون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ایلون مسک اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment