Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بدلنے کی تجویز وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے معاملے پر وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال کردی گئی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لیے وزیراعظم کو نئی سمری بھیج دی گئی ہے۔

کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک خدا بخش نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال میں کمی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی طرح ہر 7 یا 15 روز بعد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مارجن میں اضافے کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر فی لیٹر مجموعی طور پر 2 روپے 68 پیسے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر ایک روپے 34 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھ کر مجموعی طور پر 19 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا، جبکہ دونوں مصنوعات پر الگ الگ ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگا۔

Related posts

میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، میں عوام کو جوابدہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پٹرولیم لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کئے جانیکا امکان

admin

Leave a Comment