Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل رابطہ پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق استقبالیے میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات اور تاحیات خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قومی استقامت مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کے دیرپا کردار کو بھی سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل رابطہ پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، بالخصوص تیزی سے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول سے نمٹنے میں ان کی رہنمائی اہم ہے۔

Related posts

سیلاب سے نقصانات پر افسوس ، پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے ، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا

Mobeera Fatima

عافیہ صدیقی کیس ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ رک گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment