مری میں ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر غور کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک آج مری میں ہوگی، گورنر ہاؤس مری میں صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر بھی غور متوقع ہے۔
لیگی قیادت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی مجوزہ فہرست پارٹی قائد نواز شریف کو ارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ماریہ اقبال، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
