Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فوجی کارروائی کے بجائے تہران پر معاشی دباؤ کو ترجیح دے رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے معاملے میں فی الحال محتاط انداز اختیار کر رہا ہے اور فوجی کارروائی کے بجائے تہران پر معاشی دباؤ کو ترجیح دی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور تہران کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے، حتیٰ کہ اپنی فوج کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی ایران کے پاس خاطر خواہ رقم موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ اس وقت صرف محدود سطح پر مذاکرات کر رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشمکش کو انہوں نے شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جارہا ہے اور فی الحال امریکی حکمت عملی فوجی کارروائی کے بجائے ایران پر معاشی دباؤ برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا سے عبوری معاہدے کی خلاف ورزی تک بات چیت نہیں ہو گی۔

Related posts

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے

Mobeera Fatima

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکہ اسرائیل کی براہ راست پروازیں معطل کر دیں

Mobeera Fatima

یوکرین نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment