Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہنگو اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 10دہشتگرد ہلاک ، کیپٹن شہید

سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خوارج کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ خوارج کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حمزہ اکرم شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شہید کیپٹن حمزہ اکرم کا تعلق ضلع نارووال سے تھا، کیپٹن حمزہ اکرم آپریشن کے دوران اپنے دستوں کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تھا۔ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن رَدُّ الفتنہ کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا، بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اور عاصم آباد میں 68 مربع کلومیٹر علاقہ کلیئر کرا لیا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرکے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related posts

عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام

Mobeera Fatima

بیرسٹر گوہر گرفتاری کے بعد رہا ، سلمان اکرم راجہ کو پولیس لے گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment