Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جنوبی لبنان میں دھماکا ، 2 اسرائیلی میجر ہلاک ، 4 اہلکار زخمی

جنوبی لبنان میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز لبنان کے قصبے مجدل زون میں دھماکے میں 34 سالہ میجر حارل بیرنسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تمیر واکنین ہلاک ہو گئے، دونوں فوجیوں  کا تعلق 55 ویں پیراٹروپرز بریگیڈ سے تھا۔

اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی دوپہر تقریباً 12 بجے ریزرو بریگیڈ کے اہلکار حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی غرض سے مجدل زون کی ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے۔

اہلکاروں کے عمارت میں داخل ہوتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حزب اللہ کے خلاف دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں ایک شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تشدد میں یہ تازہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا تازہ دور جاری ہے۔ جون میں دونوں ممالک امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں ایک سکیورٹی انتظام پر متفق ہوئے تھے، جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں کشیدگی اور جھڑپوں میں کمی لانا تھا۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی مسقط میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Mobeera Fatima

طلبہ احتجاج:نصیر الدین شاہ نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Mobeera Fatima

موسم بہت اچھا،خرابی کے آثار بالکل نہیں تھے،چیف آف سٹاف ایرانی ایوان صدر

admin

Leave a Comment