Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ، کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے ، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کر دیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم انفرا اسٹرکچر پر حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غلط اندازے لگا کر کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ایران کی خاتم الانبیاء بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہو چکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔

ایرانی خبرایجنسی تسنیم کے مطابق میجرجنرل عبداللہی نے کہا کہ ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے ،ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، یہ حملے ہفتے کے آخر تک کسی بھی وقت شروع ہو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ میٹنگ کےدوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی انہیں اشتعال دلا رہے ہیں اور ان کا یہ اعتماد کمزور پڑتا جا رہا ہے کہ ایران سے ڈیل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی جھوٹ بولتے ہیں، اپنے وعدوں سے پھر جاتے ہیں اور غلط نمائندگی کرتے ہیں۔

Related posts

کولمبیا کے صدراتی امیدوار میگوئل اوریبے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Mobeera Fatima

ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے پورے خاندان کی موت ، فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف

Mobeera Fatima

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment