Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں ، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ بندی کی پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں جنگ کو خطرناک اور نازک مرحلے میں پہنچنے سے روکنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران برادر دوست ملک پاکستان کی اس خیرسگالی اور مثبت سفارتی کوشش کو سراہتا ہے ، ان کوششوں کا مقصد امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ، مزید تفصیلات کیلئے انتظار کریں۔

واضح رہے امریکا اور ایران کو پاکستان کی جنگ بندی کا منصوبہ موصول ہو گیا ہے ، رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امن منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے،  پہلے فوری جنگ بندی اور اس کے بعد ایک جامع معاہدہ۔

ایک ذریعے کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کی رات بھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے میں رہے۔

Related posts

ایران کے ساتھ مضبوط اور جامع معاہدہ میز پر موجود ہے، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو مبارکباد، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

زہران ممدانی میئر کا الیکشن جیتا تو نیویارک کے فنڈ بند کردونگا، ٹرمپ کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment