Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،امریکی ڈالر سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر1پیسےسستاہوگیا۔

100انڈیکس میں 1245پوائنٹس کا اضافہ  ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 1لاکھ 76ہزار793پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتےدیکھا گیا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر1پیسےسستاہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر277روپے80پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 495 پوائنٹس یا 0.28 فیصد اضافے سے 175,547.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 279 کمپنیوں کے حصص میں کمی، جبکہ 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

گزشتہ روز پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

vاسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، ڈالر پھر مہنگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment