Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان اور کینیڈا کا تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق؛ تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، سکیورٹی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرنے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، لیبر موبیلٹی، قونصلر امور، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ فریقین کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور دیگر علاقائی و عالمی امور بھی زیر غور آئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر تنازع کا معاملہ بھی اٹھایا، جو 1948 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ایک حل طلب بین الاقوامی تنازع ہے۔

Related posts

عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ، عدالت آج سماعت کرے گی

Mobeera Fatima

راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment