Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی حملے جاری رہے تو طبل جنگ بجا دیں گے ، ایران کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کے حملے مزید دو سے تین روز تک جاری رہے تو ایران بھی طبل جنگ بجا دے گا۔

محسن رضائی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکرات اور جنگ ساتھ ساتھ چلنے کی پالیسی اب ختم ہو چکی ہے، اگر امریکی حملے مزید جاری رہے تو ایران بھی طبلِ جنگ بجا دے گا۔

اس کے علاوہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے اپنے بیان میں کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونے تک ایران کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جنرل مجید نے کہا کہ پورا ایران اس وقت ایک ساتھ دشمن کے خلاف کھڑا ہے، تہران سے لے کر جنوب تک ملک کا ہر حصہ یکساں اہمیت رکھتا ہے، اگر شہریوں اور انفراسٹرکچر پرحملے کیے گئے تو اسکا زیادہ سخت جواب ہو گا۔

دریں اثنا ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی حملوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پہلے سے کہیں زیادہ متحد، پرعزم اور دشمن کو سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا۔

Related posts

امریکا اسرائیل، ایران جنگ کے عالمی اور قومی اثرات آنا باقی

Mobeera Fatima

غزہ اسرائیلی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید، کیتھولک چرچ پر بھی بمباری

Mobeera Fatima

حجاج کی سہولت کیلئے منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment