Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار،اعتراف جرم کرلیا

کراچی رینجرز کیمپ پر حملے میں ملوث سہولت کاروں کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے آئی جی سندھ جاوید عالم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ27جون کو سندھ رینجرز کی ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا،دہشت گردوں کے تمام ہینڈلرز افغانستان سے مسلسل ہدایات دے رہے تھے۔

پچھلے کئی سالوں سے بدامنی کی کارروائیاں جاری ہیں،کراچی میں بدامنی پھیلانےکی کوشش کی گئی،کراچی کے امن کوسبوتاژ کرنے کی سازشوں کوخاک میں ملایا،سیکیورٹی فورسز دشمن کی ہرسازش کوناکام بنارہی ہیں ،سیکیورٹی فورسزنے حملے کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کوبےنقاب کیا۔

حملے میں ملوث 3 افغانی دہشت گردوں میں ایک باجوڑ کا تھا،دوران کارروائی تینوں دہشت گرد مارے گئے، رینجرزہیڈکوارٹرزپرحملے کے ایک دہشت گردکوزخمی حالت میں گرفتارکیا گیا ،ہلاک اور گرفتار دہشت گرد افغانستان میں بیٹھے نیٹ ورک سے رابطے میں تھے۔

Related posts

’12 سال بعد ڈی چوک دوبارہ زندہ ہو رہا’، محسن نقوی کی پریڈ میں شرکت کی دعوت عام

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا سزا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

لاہور ، شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment