Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ،مونال ریسٹورنٹ گرانےکافیصلہ کالعدم

وفاقی آئینی عدالت نےپیرسوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانےکافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔عدالت نےسی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی بھی ختم کر دیا۔

آئینی عدالت کا کہنا تھا کہ ملکیت کافیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی ریمارکس سےمتاثرہوئےبغیرکریں گی، ٹرائل کورٹس کومقدمات کےجلد فیصلوں کی ہدایت کی گئی ہے، انتظامی معاملات کافیصلہ ریگولیٹری ادارےکرینگے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےمیں کئی نکات کومدنظرنہیں رکھا گیا، فیصلےمیں ایسی باتیں بھی لکھ دی گئیں جن کا مقدمےمیں ذکرنہیں تھا۔جذباتی نہیں، قانون کےمطابق فیصلہ کریں گے،فیصلےمیں غیرضروری باتیں شامل نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اگست 2024 کو مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کا حکم دیا تھا۔سابق چیف جسثس قاضی فائز عیسیٰ  نے فیصلہ سنایا تھا۔

واضح رہے اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے 9 ستمبر 2024 کو ریسٹورنٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کیا تھا،سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مونال انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے مکمل بند ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں انتظامیہ نے کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب الوداع کہنے کا وقت ہے، جوکہ واقعی بہت مشکل ہے۔

Related posts

منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، خیبرپختونخوا میں پہلا کیس رپورٹ

admin

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment