Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے قومی ٹیم کے فیفاورلڈ کپ سے باہر ہونے پر استعفیٰ دیدیا

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے ہی میں باہر ہونے کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یاسر المسحل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل نہ کرنا قومی ٹیم اور قوم کی توقعات کے مطابق نہیں تھا اور وہ اس ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہوں جو ہماری ٹیم کو بہتر مقام پر دیکھنے کے خواہش مند تھے۔ ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ نئی قیادت کو آگے آنے کا موقع دیا جائے، اسی لیے میں نے اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب گروپ ایچ میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر رہا۔ ٹیم نے یوراگوئے کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا، ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والی کیپ وردے کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہی جبکہ گروپ کے آخری میچ میں مضبوط حریف اسپین نے اسے 4-0 سے شکست دی۔

Related posts

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، شاہین آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے

Mobeera Fatima

شاہد آفریدی نے جیولن تھرور بننے کیلئے ارشد ندیم سے کلاس لی

Mobeera Fatima

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت شرما انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment