Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا اور ایران کشیدگی کم کرنے پر متفق، حملے روکنے اور مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور اسی ہفتے ملاقات کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات متوقع ہے، جہاں آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تمام شعبوں پر تکنیکی مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت یقینی بنائی جا سکے۔

اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے ایران میں ایک بار پھر حملے کیے ہیں جن میں میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

امریکا ایران مذاکرات ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اہم شاہراہیں بند

Mobeera Fatima

اسپین کے چرچ میں 91 سال بعد اذان، نئی تاریخ رقم

Mobeera Fatima

علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment