Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا

پشاور، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور شدید گرم موسم کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اتھارٹی نے اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

حساس گلیشیائی علاقوں میں مسلسل نگرانی، ممکنہ خطرات کا بروقت جائزہ لینے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی اداروں کو ہنگامی مشینری، ضروری سامان اور عملہ ہر وقت تیار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں۔

Related posts

عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی ، رویت ہلاک ریسرچ کونسل

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 15 روپے سستا، فروٹ و سبزیوں کے نئے نرخ بھی مقرر

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

admin

Leave a Comment