Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معصوم منتہا زہرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دلخراش انکشافات

سرگودھا میں 7 سالہ منتہا زہرہ کے بہیمانہ قتل کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی موت کی وجہ شہ رگ کا کٹنا قرار دی گئی ہے۔ جبکہ جسم پر متعدد زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے فرانزک تجزیے کے لیے ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں اور حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم محمد ارسلان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ جبکہ واقعے میں نامزد دیگر ملزمان کے ممکنہ کردار کی بھی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا نے ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کے ہمراہ متاثرہ خاندان سے ملاقات، تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے متاثرہ اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب اس مقدمے کی خود نگرانی کر رہی ہے اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Related posts

اسلام امن کا درس دیتا ہے ،جنگ بندی کے بعد شاہدآفریدی کا پیغام

Mobeera Fatima

ریاست کسی بندے کو اٹھا لے تو لوگ کہاں جائیں ؟ پشاور ہائیکورٹ

admin

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment