Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

قومی کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں مسترد کر دیں

قومی کرکٹر سفیان مقیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں ان کے پاکستان چھوڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔

سفیان مقیم نے کہا کہ ان کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق تمام افواہیں بالکل بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت صرف انگلینڈ میں ڈربی شائر فالکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

سفیان مقیم نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “پاکستان میری پہچان، میری شان اور میرا وطن ہے۔ پاکستان ہمیشہ میرے لیے سب سے پہلے رہے گا۔ پاکستان زندہ باد۔”

Related posts

پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں، سارو گنگولی

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان کی تاریخ کے پہلے جیولین تھروور اور گولڈ میڈلسٹ محمد نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment