Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بھارت کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف تامل فلم ساز، ہدایت کار اور مصنف کے بھاگیاراج 73 برس کی عمر میں چل بسے، انہیں ہفتے کے روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

رپورٹس کے مطابق وہ چند روز قبل اداکارہ و سیاست دان خوشبو سندر کی بیٹی کی شادی میں نظر آئے تھے۔

کے بھاگیاراج نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں بطور مصنف اور ہدایت کارنمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے تامل سنیما کو متعدد کامیاب فلمیں دیں، جن میں مندھانائی موڈیچو (Mundhanai Mudichu)، چِنّا ویڈو(Chinna Veedu) ، ڈارلنگ ڈارلنگ ڈارلنگ(Darling Darling Darling ) اور اینگا چِنّا راسا (Enga Chinna Rasa) شامل ہیں۔

انہیں تامل سنیما میں اداکاراؤں اروشی اور کلپنا کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ ان کی فلمیں مزاح اور سماجی موضوعات کے منفرد امتزاج کی وجہ سے بے حد مقبول رہیں۔

بھاگیاراج کا شمار 1980 کی دہائی میں تامل سنیما کی نمایاں شخصیات میں ہوتا تھا۔ فلم سازی کے علاوہ وہ کہانی نویسی، اسکرین پلے اور بعض فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔

تامل فلم انڈسٹری، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ان کے چل بسنے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Related posts

’آپ کی معافی قبول نہیں‘، فضا علی کی وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

Mobeera Fatima

خود کو بہت ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں، علیزے شاہ

Mobeera Fatima

رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے سفر کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment