Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

2018 کے انتخابات کے بعد قائم حکومت آئینی تھی تو ہماری حکومت بھی آئینی ہے، بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  اگر 2018 ان انتخابات میں بھرپور جادوگری، بیلٹ بکس بھرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات درست نہیں تو اس کی مکمل تحقیقات کرالی جائیں، اگر 2018 کی حکومت کو آئینی اور جائز حکومت تسلیم کیا جاتا ہے تو موجودہ حکومت بھی اتنی ہی جائز اور آئینی حیثیت رکھتی ہے۔

وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے جبکہ ان کے خطاب سے قبل اپوزیشن رہنما اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ماضی کے انتخابی عمل پر بحث شروع ہوئی تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے اور اس حوالے سے تمام حقائق قوم کے سامنے آنے چاہییں۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے انتخابات سے متعلق تمام معاملات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق واضح ہو سکیں۔

ایران امریکہ مذاکرات اور ایرانی صدر کے دورے کے حوالے سے ہاؤس کو بریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایرانی صدر تشریف لارہے ہیں، آج پاک ایران مستقبل  کے لئے اہم دن ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی نئی بلندیوں کے فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان نے بھی بطور ثالث اپنا کردار ادا کیا۔

Related posts

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس، پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل

admin

سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب نے تین کروڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment