Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دہشت گردی انسانیت اور پاکستان کے استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی ، ریاست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی انسانیت، پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پوری قوم کی امانت ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے درجاتِ بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔

Related posts

سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، اسلحے کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چھوڑ دیا ، ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت ایک بار پھر 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment