Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں اور ایران و امریکا جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کی غرض سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق نئے شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجوہات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے، جبکہ اس فارمولے کی تیاری تمام متعلقہ فریقین سے مکمل مشاورت کے بعد کی جائے گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین بلا تعطل برقرار رکھی گئی ہے اور حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے۔

Related posts

“جیمرز لگی جگہ پر ملاقاتیں” علی امین گنڈا پور منظر عام پر آ گئے

Mobeera Fatima

حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے، گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے، بلاول بھٹو

admin

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment