Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا ایران معاہدہ ، روسی میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

روسی میڈیا نے امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت نے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ پاکستان امریکا ایران مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

روسی جریدہ اسپوتنک نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہدے کیلئے دستخط کہیں بھی ہوں پاکستان ہی مرکزی ثالث رہے گا۔ معاہدے کا سارا کریڈٹ پاکستان کو ہی جاتا ہے۔

روسی جریدے آر ٹی کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی بدولت امریکا اور ایران دشمنی اور جنگ کے خاتمے تک پہنچے ہیں،ٹاس کے مطابق امریکہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان معاشی ترقی کے لیے پُرامید اور پُرعزم ہے۔

Related posts

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Mobeera Fatima

بھارت کا پاکستانیوں کو فیک اِن کاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ

Mobeera Fatima

برطانوی وزیراعظم کا اسرائیلی ہم منصب اور فلسطینی صدر کو ٹیلی فون

Mobeera Fatima

Leave a Comment