Daily Systematic Metro News Breaking News
دلچسپ و عجیب

میکسیکو میں ایک بطخ نے فٹبال ورلڈ کپ چرا لیا

میکسیکو فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں فٹبال کا جادو آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

مگر میکسیکو کے عوام کی توجہ فٹبال سے بھی زیادہ ایک اور شے نے کھینچ لی جو آج کل اسٹار فٹبالرز سے بھی زیادہ مشہور ہو چکی ہے۔

یہ ‘مرلن’ نامی ایک دو سالہ بطخ ہے، جو میکسیکن ٹیم کی جرسی اور موزے پہنے ہوئے ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ دیکھنے آئی تھی۔

یہ فٹبال کا افتتاح میچ تھا جسے میکسیکو نے جیت لیا تھا۔ جشن منانے والوں میں یہ بطخ بھی شامل تھی، جسے میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر دیکھا گیا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میکسیکو سٹی کی گلیوں میں گھومتے ہوئے مرلن کی تصاویر اور ویڈیوز نے لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، اور صارفین نے اسے ورلڈ کپ کا “غیر سرکاری میسکوٹ” قرار دینا شروع کر دیا۔

Related posts

آپ کیلیے کیا اچھا ہے اور کیا برا ؟ جانیے، ستاروں کی چال سے

Mobeera Fatima

یہ انوکھا روبوٹ آپ کو دنگ کر دے گا

Mobeera Fatima

فرانسیسی شہری نے صحن کھودا تو سونے کی اینٹیں نکل آئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment