Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی

وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مستحقین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال سے سہ ماہی قسط بڑھا کر  18 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کے غریب اور مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس اور معاشی خودمختاری کا ضامن ہے، اس لیے اس قومی ادارے کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی پروپیگنڈہ ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔

چیئرپرسن نے پروگرام میں شفافیت لانے کے لیے ایک اور اہم ترین فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام تر ادائیگیاں روایتی طریقوں کے بجائے صرف ڈیجیٹل والٹس (Digital Wallets) کے ذریعے کی جائیں گی، تاکہ مستحق خواتین کو بینکوں اور مراکز کے چکر کاٹنے سے نجات مل سکے اور رقم براہِ راست ان تک پہنچے۔

یہ ڈیجیٹل والٹ اکاونٹس بینظیر موبائل سم کے ذریعہ کھولے جا سکتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوامی ریلیف کے جاری تمام پروگرامات کی ادائگیاں انہی اکاؤنٹس کے ذریعے سے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پہلے تمام امدادی پیکیجز کی ادائیگی بی آئی ایس پی سینٹرز یا پھر مخصوص اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ فراہم کی جاتی تھی۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

Mobeera Fatima

بڑی بریڈ 180 روپے،چھوٹی بریڈ کی قیمت 95 روپے مقرر

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment