Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی افواج کے ایران پر فضائی حملے، ایران کا بحرین اور اردن میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا کے ایران پر حملے کے بعد ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کا دعویٰ کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ حملے امریکی فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو گرانے اور امریکی فورسز و بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور ایرانی فضائی دفاعی نظام، گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشنوں اور ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس، سیریک اور جزیرہ قشم میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں سیریک میں ایک مواصلاتی ٹاور اور دو واٹر ٹینک تباہ ہوئے۔

ادھر پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے اور اردن میں امریکی العزرق ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق العزرق بیس پر چار اہداف، جن میں ایف-35 طیاروں کے ہینگرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شامل ہیں، کو نشانہ بنایا گیا۔

Related posts

اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد لے جانیوالی کشتی میڈلین پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ ، عملہ یرغمال

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

Mobeera Fatima

نیویارک: جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment