Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پولینڈ میں 1600پبلک ریفریجرٹرز ، جہاں سے ہر کوئی مفت کھانا لے سکتا ہے

پولینڈ بھر میں مختلف جگہوں پر رکھے گئے تقریباً 1600 پبلک ریفریجریٹرز میں سب کے لیے مفت کھانا دستیاب ہوتا ہے۔آئیڈیا یہ ہے کہ صاحب حیثیت افراد ضرورت مندوں کے لیے اس میں کھانا رکھ جائیں۔
یان پیونٹیک اس منصوبے کے روح رواں ہیں ، ٹیک اینڈ ہیلپ فاؤنڈیشن کے یان پیونٹیک کہتے ہیں کہ ہم بہت کھانا ضائع کرتے ہیں ، اور اکثر لوگ مدد مانگنے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔ اسلئے یہ ریفریجریٹرز ضرورت مندوں کیلئے ایک آسان طریقہ ہے۔
پیونٹیک نے ضرورت مندوں کیلئے شہر میں یہ فریج رکھنا شروع کئے تھے۔صرف وورٹ سواف نامی شہر میں ہی 20 فریج رکھے گئے ہیں۔ ان کیلئے کھانے سپر مارکیٹس اور شہریوں کی طرف سے دیئے جاتے ہیں۔
شہریوں کے مطابق پولینڈ کے شہری دریا دل ہیں اور کھانا پھینکنے کے بجائے ہمارے لئے ان ریفریجریٹرز میں رکھتے ہیں۔
پیونٹیک کا کہنا ہے کہ یہ کھانا صرف ضرورت مندوں کیلئے نہیں ہوتا ، اسکول کے بچے بھی یہاں آ کر کھانا کھاتے ہیں۔ کوئی یہاں پر بسکٹ رکھ دیتے ہیں اس کے بدلے سینڈوچ لے لیتے ہیں ، شیئرنگ کا یہی جذبہ اسے منصوبے کو خاص بناتا ہے۔

Related posts

جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ، میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

دبئی میں بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز

Mobeera Fatima

چین: مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment