Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔

حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا، تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

Related posts

اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب تو بانی پی ٹی آئی کا تھا ، پرویز الہیٰ

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کی ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل

Mobeera Fatima

اسلام آباداورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment