Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین میں تنخواہ پر عارضی دوست رکھنے کا نیا ٹرینڈ آ گیا

چین میں تنہائی کے بڑھتے رجحان نے ایک نئی “کمپینین شپ اکانومی” کو جنم دیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 50 ارب یوآن (7.4 ارب ڈالر) تک پہنچ چکی ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معیشت کے تحت لوگ اب ہائیکنگ، سیر و سیاحت اور یہاں تک کہ کھانے کے لیے بھی باقاعدہ معاوضہ دے کر ‘عارضی دوست یا ساتھی’ حاصل کر رہے ہیں۔ مشہور سیاحتی مقام ماؤنٹ تائی پر ہائیکرز اب “کلائمبنگ بڈی” بک کر سکتے ہیں، جو ان کے ساتھ چلنے، سامان اٹھانے اور تصاویر لینے جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

یہ خدمات زیادہ تر طلبہ اور فری لانس نوجوان فراہم کر رہے ہیں، جو سوشل میڈیا کے ذریعے خود کو “جذباتی اسپورٹ” فراہم کرنے والے ساتھی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان شہری زندگی میں بدلتی سماجی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں نوجوان اپنے خاندانوں سے دور، طویل اوقات کار اور محدود سماجی روابط کے باعث تنہائی کا شکار ہو رہے ہیں۔

نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں لوگ “جذباتی اسپورٹ” خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس میں رد کیے جانے کا خوف کم ہوتا ہے اور ایک یقینی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

Related posts

مکہ میں حج خلاف ورزیوں پر 6 پاکستانی گرفتار

Mobeera Fatima

امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکہ

Mobeera Fatima

مناسک حج کا آغاز ہو گیا، لاکھوں عازمین خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment