Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور بڑی خاتون منشیات فروش گرفتار

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث اور درجنوں مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک خاتون کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کی سرغنہ کو کامران چورنگی کے پاس سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ منشیات کی سپلائی میں مصروف تھی۔

گرفتار ملزمہ ماضی میں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں منشیات کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلانے کی شہرت رکھتی ہے۔

پولیس کے پے در پے چھاپوں اور دباؤ کے بعد وہ گلستانِ جوہر منتقل ہو گئی تھی، جہاں اس نے اپنے گھر کی کھڑکی سے منشیات فراہم کرنے کا انوکھا طریقہ کار اختیار کر رکھا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر مہلک منشیات کا دھندہ کرتی ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی 35 مقدمات درج ہیں۔  ملزمہ چند سال قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے اور دو سال قبل ہی جیل سے رہا ہو کر باہر آئی تھی۔

Related posts

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

admin

وزیراعظم کی پی ٹی آئی سے لانگ مارچ ختم کرنے کی اپیل، مذاکرات کی دعوت

Mobeera Fatima

گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment