Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

راجستھان رائلز کے نوجوان بیٹر ویبھوو سوریا ونشی نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویبھوو سوریا نے آئی پی ایل 2026 میں اب تک 65 چھکے لگا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے یہ اعزاز سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے ایلیمنیٹر میچ میں حاصل کیا۔

اس سے قبل ایک سیزن میں سب سے زیادہ 59 چھکوں کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جو انہوں نے 2012 کے آئی پی ایل میں بنایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس گیل نے یہ ریکارڈ 456 گیندوں پر بنایا تھا جبکہ ویبھوو سوریا ونشی نے صرف 266 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کر لیا۔

کرس گیل نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویبھوو ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں ،انہوں نے شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی۔

Related posts

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی

Mobeera Fatima

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جنرل اہرن ہالیوا عہدے سے مستعفی

Mobeera Fatima

بھارت کی ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment