Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

این ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ، 31 مئی تک ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 31 مئی تک ملک بھر کی متوقع موسمی صورتحال پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی نئی لہر سے خبردار کر دیا۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر پارہ 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے تحت گرمی کی شدت اور اس سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ادارے کے مطابق عوامی آگاہی مہمات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اور مختلف شہروں میں کولنگ سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ ہنگامی امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جبکہ اسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کو مزید فعال بنانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

12 جون تک گرمی کی شدت برقرار، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment