Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رائٹرز نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ آر کیو فور اور ایف 35 لڑاکا طیارے کو بھی ایرانی فضائی حدود سے واپس جانے پر مجبور کیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ شدت سے دیں گے۔

واضح رہے آج امریکی طیاروں نے جنوبی ایران میں بمباری کی تھی ، جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

Related posts

اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

کالعدم ایکشن کمیٹی مسلح جتھہ بن چکی ، شرپسندوں کیساتھ رعایت نہیں برتیں گے، ترجمان آزاد کشمیر پولیس

Mobeera Fatima

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment