Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ رقم اکٹھی کر لی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ رقم وصول کی گئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت نے اپریل 2024 سے مارچ 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 725 ارب وصول کیے۔

وصول کی جانے والی رقم آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم 2 ہزار 340 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد جبکہ مالی سال 25-2024 میں ایک ہزار 220 ارب 21 کروڑ روپے لیوی وصول کی گئی۔

اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Mobeera Fatima

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب

Mobeera Fatima

13 جون تک درجہ حرارت میں 7 ڈگری مزید اضافے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

Leave a Comment