Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آرسنل کی 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ میں فتح ، پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز بن گیا

انگلش پریمیئر لیگ میں 22 برس کے طویل انتظار کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے والے مشہور فٹبال کلب ‘آرسنل’ کی کامیابی کے پیچھے جہاں کھلاڑیوں کی انتھک محنت شامل ہے، وہاں ایک پاکستانی نام بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

برٹش پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال پاکستان کے شہر گوجرہ میں پیدا ہوئے، جبکہ ان کے خاندان کا آبائی تعلق ساہیوال سے ہے۔

برٹش پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے عالمی فٹبال میں نمایاں مقام حاصل کیا، اسپورٹس میڈیسن کے شعبے میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر ظفر نے 2024 میں انگلش فٹبال کلب آرسنل کو جوائن کیا۔

آرسنل میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر ظفر اقبال انگلش فٹبال کے معروف کلبوں کرسٹل پیلس اور لیورپول سے بھی وابستہ رہے، جہاں ان کی خدمات کو بھرپور سراہا گیا۔

پاکستان کے متعدد کرکٹرز بھی اپنے فٹنس مسائل کی بحالی کے مراحل میں رہنمائی کے لیے ڈاکٹر ظفر سے رابطہ کرتے ہیں۔

Related posts

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

Mobeera Fatima

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

سمیر منہاس کی تیز ترین سنچری، بھارتی کرکٹر ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Mobeera Fatima

Leave a Comment