Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

احتجاج کیس ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا گیا۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف احتجاج سے متعلق درج مقدمات کے سلسلے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے عمیر نیازی، لطیف کھوسہ، جنید اکبر ، ساجد مہمند، سینیٹر فلک ناز چترالی ،خرم شیر زمان، راجہ بشارت، رؤف حسن، نیاز اللہ نیازی، سردار عبدالقیوم نیازی اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ کوہسار، کھنہ، ترنول، کراچی کمپنی اور تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

Related posts

احتجاج اور دہشت گردی میں فرق ہے، آئی جی اسلام آباد

Mobeera Fatima

پی ایم اے کاکول میں آج آزادی نائٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے

Mobeera Fatima

گندم کی ا سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث کسٹمز افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کر لی گئی

admin

Leave a Comment