Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران سے درست جواب چاہیے جس سے بہت سے لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا ایران کیلئے کوئی رعایت نہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیوبا ایک ناکام ملک ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہاں آگے کیا صورتحال ہوگی تاہم کیوبا میں مزید کشیدگی نہیں بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ امریکا کیوبا کو آزاد کرا رہا ہے اور کیوبا کے عوام کی مدد کرنا ہوگی۔

ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ایران سے درست جواب چاہیے، اگر صحیح جواب مل گیا تو بہت سے لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں معقول لوگوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ معاہدہ کرنے میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے جواب کا چند روز مزید انتظار کیا جائے گا اور جب تک معاہدہ نہیں ہوتا، ایران کیلئے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے ترک صدر کو اچھا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام ان کی عزت کرتے ہیں۔

Related posts

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایران میں مسلح افراد کی فائرنگ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق

Mobeera Fatima

چہلمِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ زائرین کی کربلا آمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment